امرتسر،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) امرتسر میں ٹرین حادثہ کے زائداز 40 گھنٹوں بعد ٹرین سرویس بحال کی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں 61 افراد ہلاک ہوئے تھے جو دسہرہ کے دوران راون کے پتلے کو نذر آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔ اس مقام پر احتجاجیوں نے حادثہ کے خلاف احتجاج کیا اور راستہ روک رکھا تھا ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو زبردستی کرکے ہٹادیا اور راستہ صاف ہونے کے بعد ٹرین سرویس بحال کردی گئی ہے ۔